ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

Mon, 13 May 2024 12:35:07    S.O. News Service

بھٹکل 13/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

تینگنگونڈی کے رہائشی کیشو گووندا موگیر کے ذریعے درج کی گئی شکایت کے مطابق بھٹکل بندر روڈ پر واقع کینرا بینک برانچ میں اس نے بزنس اکاؤنٹ کھولا تھا۔ 10 مئی کو اس کے موبائل بینکینگ کے ذریعے اس کے اکاونٹ سے پیسہ نکالا گیا ہے۔ 

بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے، اور سرکل پولس انسپکٹرچندن گوپال کی نگرانی میں تحقیقات جاری ہے۔


Share: